حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃالاسلام قاسمیان کو گزشتہ شب ایرانی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی حکام نے رہا کیا، جس کے بعد وہ آج دُبئی کے راستے امام خمینیؒ بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچے۔
یہ قرآنی و مذہبی شخصیت مدینہ میں قیام کے دوران ایک تنقیدی ویڈیو کی اشاعت کے باعث سعودی حکام کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھی۔ تاہم ایران و سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کے پیشِ نظر اور ایرانی حکام کی پیہم پیروی کے بعد انہیں کسی عدالتی کاروائی کے بغیر رہا کر دیا گیا۔ البتہ سعودی حکام نے انہیں مناسکِ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔









آپ کا تبصرہ